اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قبرستان میں دہشت ناک منظر ، گھر والے 16سالہ بیٹی کی لاش دفنا کر چلے گئے ، اگلے دن واپس آئے تو دیکھا کہ اس لڑکی کے ٹکڑے ٹکڑے ہو ئے ہیں ، علاقہ مکینوں نے اس واقعہ کو قبرکا عذاب قرار دیدیا ۔۔۔۔بھارت میں درندگی اور سفاکیت کے ایک الم ناک واقعے میں نامعلوم افراد ایک مسلمان لڑکی کی قبر کھود کر ملزمان نے لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ

لے گئے،تفصیل کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں پیش آیا جہاں درندوں نے مردہ لڑکی کو قبر سے نکالا اور لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے، دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں خوف طاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق قبر کے باہر لڑکی کے جسم کی باقیات ملیں جہاں سر، ہاتھ، پائوں اور دل سمیت دیگر اعضا غائب تھے، اہل خانہ نے لاش کو دوبارہ دفنا دیا۔ 16 سالہ عابدہ نامی لڑکی کا انتقال یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب علاقہ مکین اس بات کو قبر کا عذاب بھی کہہ رہے ہیں ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ کسی انسان کا کام نہیں بلکہ یہ سب قبر کا عذاب ہے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں