اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی گھنٹوں میں کیا کام ہونے ولا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا ۔۔۔محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ پنجاب اور سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ظاہر کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،

کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گلگت بلتستان ، کشمیر اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش : گلگت بلتستان: چلاس 06 اور اسکردو میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،گوپس ،قلات منفی 10، استور ،کالام، کوئٹہ منفی 09 ، بگروٹ منفی 08، اسکردو،پاراچنارمنفی07،ہنزہ اورمالم جبہ میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں