اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔ آرڈر آف بحرین ایوارڈ دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف بحرین ایوارڈ دے دیا گیا ۔ بحرین کے ولی عہد شاہ سلمان نے آرمی چیف کو ایوارڈ دے دیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف کو ایوارڈ شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے دیا ۔ یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں