لاہور(streamhours ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ صرف اس لیے چوما تھا کیونکہ وہ ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں، حکومت ایک 2 ماہ میں ختم ہونے والی ہے، نیب کو اب اس چیز کی جرات نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے۔


تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ 2018ء میں حکومت انکے حوالے کر دی جائے گی، یہ شاید رات کو سوئے ہوئے تھے کہ انہیں جگا کر بتایا گیا کہ اُٹھیں آپ کی حکومت آگئی ہے، یہ حکومت کا چلنا ایسے ہی جیسے کسی موت کے کنویں میں موٹر سائیکل کا چلنا ہے۔


کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی دعوے ہیں کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، غبارہ ہمارا ہے ہم ہوا نکالیں یا بھریں کسی کو کیا؟ نواز شریف پاکستانی ہیں جب چاہیں پاکستان آئیں جب چاہیں پاکستان سے جائیں ۔


کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ صرف اس لیے چوما تھا کیونکہ وہ ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں، حکومت ایک 2 ماہ میں ختم ہونے والی ہے، نیب کو اب اس چیز کی جرات نہیں ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں