اسلام آباد( streamhours ) پاکستان کے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے درخواست ہے کہ وہ رہنمائی فرمائیں کہ حکومت درست ہے یا پھر سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے شہداء کے ورثا، جس شخص نے صحافت،سیاست اور عدلیہ کو بلیک میل کیا وہ آج کہہ رہا ہے کہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلیم صافی کا کہنا ہے کہ ’’اہل سیاست،اہل صحافت اوراہل عدالت کوبلیک میل کرکےوزیراعظم بنائے جانے والے شخص آج کہہ رہے ہیں کہ ہزارہ مظلومین ان کو بلیک میل کررہے ہیں۔ چار دن ترجمانوں سے جھوٹ بلواتے رہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے اور آج بلیک میلنگ کا فلسفہ جھاڑ دیا۔ کہا تھاناکہ بندہ بہت سفاک ہے۔ اب تو یقین آیا ہوگا‘‘۔

ایک اور پیغام میں سلیم صافی نے کہا کہ ’’ہزارہ مقتولين کےورثا کہتےہیں کہ لاشیں تب دفنائیں گےجب عمران خان آئیں گے۔وہ کہتے ہیں کہ تب جائیں گےجب وہ لاشیں دفنائیں گے۔مولانا طارق جمیل رہنمائی کریں کہ کس کاموقف درست ہے؟ مفتی علی محمدخان بتائیں کہ کوئٹہ جانےکی بجائےحکمران کاترک اداکاروں سے ملاقات سےبھی عرش ہل گیا ہوگا یا نہیں؟‘‘









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں