اسلام آباد (streamhours) تازہ ترین خبروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہزارہ کمیونٹی سے ملاقات کے لیے کچھ آج کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہونگے ۔ سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے مطالبے پر وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے


صوبائی دارلحکومت کوئٹہ روانہ ہو رہے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشیداحمد اور دیگر وزراء بھی ہونگے ۔ وزیرِاعظم عمران خان کوئٹہ میں سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔ اسکے علاوہ وزیرِ اعظم عمران خان ہزارہ برادری کے معززین اور علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں