اسلام آباد( streamhours ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر نہ ہوتے تو پہلے دن ہی کوئٹہ چلے جاتے ، وزیر اعظم کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں عمران خان نبھا رہے ہیں۔


شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کو دفنانے کی بجائے نعشیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ گئے، اس طرح تدفین نہ کر کے لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، کہ اگر عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر نہ ہوتے تو پہلے دن ہی کوئٹہ چلے جاتے ، وزیر اعظم کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں عمران خان نبھا رہے ہیں۔


شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو وزیر اعظم نے بیان دیا تھا کہ مجھے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا وہ انہوں نے ہزارہ برادری یا پھر شہداء کے لواحقین کو نہیں بلکہ ان عناصر کا مخاطب کر کے کہا جو اس موقع کو بھی کیش کرنا چاہ رہے تھے، عمران خان جیسا وزیر اعظم پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا ۔


شبلی فراض کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ہزارہ برادری کے ساتھ واقعات ہوئے ہماری کوشش ہے کہ مزید اس کمیونٹی کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش نہ آسکیں ، اس طرح کے واقعات کو روکنے اک سد باب کر رہے ہیں، جنہوں نے کوئٹہ میں جا کر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت کہاں تھے؟







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں