کوئٹہ(streamhours) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بلیک میل کرنے والے الفاظ شہدا کے لواحقین کے لیے نہیں کہے تھے بلکہ پی ڈی ایم کے لیے کہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ بات وزیراعظم نے آج کوئٹہ میں شہید کان کنوں کے ورثاء اورہزارہ شہدا کمیٹی سے ملاقات کےد وران کہی ،


وزیراعظم عمران خان آج 11 میتوں کی تدفین کے فورا بعد اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہو گئے ، جہاں انہوں نے مزدوروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس سے پہلے عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوٴس کوئیٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، صوبائی وزرا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران سے ملاقات کے بعد رہنما شہدا کمیٹی سید آغا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں وزیر اعظم سے بلیک میلنگ والے جملہ پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا، وزیراعظم نے وضاحت کی کہ بلیک میلنگ والا جملہ پی ڈی ایم کے قائدین سے متعلق کہا تھا، انہوں نے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہیں،شہداء کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے 15،15 لاکھ ادا کردئیے ہیں ،باقی حکومت کے 10،10 لاکھ کی ادائیگی باقی ہے۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں