کیلیفورنیا(streamhours) باقاعدگی سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے کام کی خبر ، واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ 8 فروری سے اپنے لگ بھگ 2 ارب صارفین کا ڈیٹا اپنی مرکزی کمپنی فیس بک کے ساتھ بھی شیئر کرے گی ، تفصیلات کے مطابق

واٹس ایپ کے اس نوٹس کے مطابق اس ڈیٹا میں آپ کے کوائف، محلِ وقوع اورشاید دوستوں کے نمبر تک بھی شامل ہوسکتےہیں۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے معیارات بہت سخت ہیں اور دونوں روابط کے مابین اینکرپشن کے معیارات بہت سخت اور قدرے محفوظ ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ نے سال کے آغاز پر اپ گریڈیشن کےساتھ نئی شرائط بھی جاری کی ہیں۔ لیکن اب اگلے ماہ سے واٹس ایپ کمپنی آپ کا نام، کوائف، آئی پی ایڈریس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، بیٹری چارجنگ کی مقدار، سگنل کی شدت، براؤزر کی قسم، موبائل نیٹ ورک، آئی ایس پی، زبان، ٹائم زون اور یہاں تک کہ آئی ایم ای اے بھی معلوم کرے گی اور شاید یہ معلومات فیس بک کے حوالے کرے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں