لاہور (streamhours) وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ رات بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن گدو بیراج میں خرابی کے باعث آیا ۔ گدو میں اچانک خرابی آنے کی وجہ سے تربیلا اور منگلا پر 10ہزار سے زیادہ میگا واٹ ایک دم سے غائب ہو گئی، عمر ایوب نے بتایا


کہ 11 بج کر 41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ پر خرابی آئی ، 1سیکنڈ میں فریکونسی 50 سے 0 ہوئی، تربیلا کو ہم نے 2 بار اسٹارٹ کیا، جس سے بجلی بحال ہونا شروع ہوئی، ملک کے زیادہ تر شہروں میں بجلی بحال ہو گئی ہے مکمل طور پر صورتِ حال کو معمول پر آنے میں زمدی چند گھنٹے لگیں گے۔عمر ایوب نے بتایا کہ ابھی تک سسٹم میں خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، گدو کے علاقےمیں دھند کے باعث اب تک فالٹ کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جا سکی، مٹیاری کے علاقے میں 6 ارب ڈالر کی لائن ڈال رہے ہیں، اس طرح کے واقعات دنیاکے مختلف ممالک میں ہوتے ہیں۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں