اسلام آباد (streamhours)پنجاف انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاؤن کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انٹر نیٹ پر چلنے والے وجوہات کو مضحکہ خیز ہیں ، ڈاکٹر عمر سیف نے ٹویٹر پر ترجمان پاور ڈویژن کے عوام کیلئے جاری بیان کو

شیئر کیا اور کہا کہ فریکوینسی صفر ہوجانا بریک ڈاﺅن کا سبب نہیں ہے بلکہ بجلی بند ہونے کا نتیجہ ہے، دھند کے باعث بجلی کی لائنوں میں ٹرپنگ سے کچھ کوئلہ سے چلنے والے پلانٹ کام نہیں کر رہے ہیں اور ہر نیشنل پاور گرڈ میں ہر ایک سسٹم خود کو بچانے کیلئے ٹرپ کر رہاہے ، مضحکہ خیز وجوہات انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں ۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کے گھر کے فیوز ہوتے ہیں ،اوورلوڈنگ ہوتی ہے تو وہ فیوز اڑ جاتاہے یا بریکر گر جاتاہے ، یہ وہی سسٹم ہوا، پورے ملک میں10 ہزار 302 میگا واٹ چل رہی تھی جو ایک دم آوٹ ہو گئے ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن کا فالٹ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ گڈو کے ارد گرد علاقوں میں بہت زیادہ دھند تھی ، کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اور 500 کی وی کی لائن میں کوئی فالٹ دھند میں دکھائی نہیں دے رہا ، دھند کم ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پر آیاہے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں