لاہور (streamhours) نامور پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کےخلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کردی ہے ۔ وینا ملک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انکے سابق شوہر میڈیا پر جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں جس سے انکی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اس حوالے سے وینا ملک


نے مزید کہا کہ اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے ۔ وینا ملک نے کہا کہ اسد خٹک مذموم مقصد حاصل کرنے کے لیے الزامات لگا رہا ہے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق شوہر کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادائیگی کا حکم دیا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے سابق اہلیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست میں تعینات قونصل جنرل پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد سے کی اپیل کی تھی۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں