Jan 11, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناؤکی تقریب گزشتہ روزئی ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مداحوں کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے اور اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے اور جس حد تک تماشائیوں کو گراﺅنڈ میں لا سکے، ضرور لے کر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، یہ لیگ قوم کو متحد کرتی ہے اور اسے سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ اور بھی بہتر ہو گی اور دنیا کی بہترین لیگ قرار پائے گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں