Jan 11, 2021

Jan 11, 2021

نیپال سے اپنے فیس بک فرینڈ کو ملنے بھارت آئی لڑکی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس لڑکی کی عمر 16سال بتائی گئی ہے جس کی فیس بک کے ذریعے بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر سیہور کے رہائشی 20سالہ نوجوان کے ساتھ دوستی ہو گئی اور وہ اسے ملنے سیہور چلی آئی۔ پولیس نے لڑکی

کو پکڑ کر بھوپال میں ’چلڈرن ویلفیئر کمیٹی‘ کے حوالے کر دیا ہے اور اب اسے واپس نیپال بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کی رہائشی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ سیہور کے ایک نوجوان کے ساتھ محبت کرتی ہے جس سے اس کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ وہ ہوائی جہاز میں

سوار ہو کر بھارت پہنچی اور کئی شہروں سے بسوں پر سفر کرتی ہوئی بالآخر سیہور پہنچ گئی۔ لڑکی کا دوست، جو ایک میڈیکل سٹور میں ملازمت کرتا ہے، نے لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی، جنہوں نے آ کر لڑکی کو تحویل میں لے لیا اور اس کے کم عمر ہونے کی وجہ سے بچوں کی فلاحی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں