Jan 11, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی ہے اور کئی کھلاڑی رواں سال ان فرنچائزز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جو گزشتہ سال ان کی حریف تھیں، اور حسن علی بھی ایسے ہی ایک کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انجریز کے باعث گزشتہ طویل عرصے سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے حسن علی بالآخر فٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے قائداعظم ٹرافی میں ناصرف باﺅلنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ فائنل میچ میں شاندار سنچری کی بدولت میچ برابر کرنے میں بھی کامیاب ہوئے اور اب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جس نے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

حسن علی طویل عرصہ پشاور زلمی کا حصہ رہے تاہم رواں سال انہیں ریلیز کر دیا گیا جس پر سب ہی حیران تھے اور سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور زلمی نے حسن علی کی خواہش پر ہی انہیں ریلیز کیا ہے تاہم ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی شاداب خان کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لوئس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، چارلس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں