Jan 11, 2021

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ افغان لیگ سپنر راشد خان پی ایس ایل 6 کے پہلے 5 میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونیوالے ڈرافٹ میں تمام 6 ٹیموں نے پی ایس ایل 6 کیلئے پلیئرز منتخب کر لیے، لاہور قلندرز نے پلاٹینیم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان،ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین، سلور میں سہیل اختر کو سکواڈ میں شامل رکھا تھا، ڈرافٹ میں راشد خان کا انتخاب کرلیا، گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل، سلور میں ٹام بیل، ذیشان اشرف، آل راؤنڈر سلمان علی آغا، محمد فیضان کو برقرار رکھا، ایمرجنگ معاذ خان اور زاہد عالم کو چن لیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں شاداب خان، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی، سلور میں موسیٰ خان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا تھا، واحد ٹریڈ میں پلاٹینم پلیئر ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے تھے،ڈرافٹ میں وائلڈ کارڈ پک کے ذریعے حسن علی کا انتخاب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئیس گریگوری،گولڈ میں فل سالٹ کو لیا گیا، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہوئے، ایمرجنگ میں محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کا انتخاب کیا گیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جورڈن اور عاکف جاوید کو منتخب کیا۔ ملتان سلطانز نے پلاٹینیم میں شاہد آفریدی اور رائلی روسو، ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، گولڈ میں جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئر کرس لین کا انتخاب کیا، سلور کیٹیگری میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کیا،ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کرلیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ کا انتخاب کیا گیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم میں وہاب ریاض، شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگ سٹون اور حیدر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئر ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان اور شیرفین ردر فورڈ کو پک کیا،گولڈ میں عماد بٹ، سلور میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر کو حاصل کرلیا، ایمرجنگ میں پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کا انتخاب کیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں روی بوپارا اور عامر خان کو لیا گیا۔
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پلاٹینیم میں بابراعظم، محمد عامر، ڈائمنڈ میں عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو برقرار رکھا تھا،

ڈائمنڈ میں ڈینیل کرسٹیان اور محمد نبی کو لیا، گولڈ میں وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، سلور جو کلارک، آل راؤنڈر دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا انتخاب کر لیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی نے قاسم اکرم کو منتخب کیا جبکہ سپلیمنٹری میں نور احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رئوف کا کہنا تھا کہ راشد خان پہلے 5 میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ پاکستان کی کنڈیشنز کو سمجھتے ہیں، ان سے ٹیم کو فائدہ ہوگا،اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں