Jan 11, 2021

Jan 11, 2021

اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد انتقال کرگئے۔ انہوں نے یہ خبر اپنے ایک ٹویٹ میں دیتے ہوئے سیٹھ عابد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔سیٹھ عابد پاکستان کی تاریخ کے پراسرار کرداروں میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں۔ سیٹھ عابد کے

بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ای ٹمی پروگرام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا اور جب امریکہ نے پابندیاں لگائیں تو انہوں نے ای ٹمی پلانٹ کیلئے ضروری آلات فرانس سے پاکستان سم گل کیے۔ سیٹھ عابد کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کے بعد ان کی صاحبزادی بینظیر بھٹو، جو کہ

اس وقت لندن میں زیر تعلیم تھیں ، کو لندن میں ہی اغ وا کرادیا تھا۔

سیٹھ عابد بھٹو اور ضیا الحق کے دور میں اہم ترین کردار کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن پھر وہ منظر عام سے غائب ہوگئے۔ اس کے بعد ان کا نام نومبر 2006 میں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب ان کے بیٹے حافظ ایاز کو ان کے محافظ نے لاہور میں ق ت ل کر دیا تھا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں