اسلام آ باد( streamhours) میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کو کسی بھی قسم کی سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فوج ایک ادارہ ہے جو حکومت کے ماتحت ہے، حکومت پاکستان تمام تر الزامات کا مؤثر انداز میں جواب دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو کسی بھی قسم کی سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فوج ایک ادارہ ہے جو حکومت کے ماتحت ہے، حکومت پاکستان تمام تر الزامات کا مؤثر انداز میں دے دیا ہے، کسی کو الیکشن پر شک ہے تو متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔


میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر انکے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو وہ دو لانگ مارچ کر سکتے ہیں یا تو پی ڈی ایم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی یا پھر راولپنڈی کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور وہاں دھرنا دیا جائے گا، اس کے بارے میں پاک فوج کی کیا حکمت عملی ہے؟


سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توان کوچائے پانی پلائیں گے،پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی، اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توانکوچائے پانی پلائیں گےاور کیا کہہ سکتا ہوں میں۔

قبل ازیں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ باڑلگانے میں بھی قربانیاں دی گئیں،کسی کی مجال نہیں کہ باڑ کواکھاڑسکے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے، پوری فوج کا مورال بلند ہے،فوج اپنا کام کررہی ہے،قربانیاں دے رہی ہے،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستانی میڈیا نےبھارتی پروپیگنڈےکوبےنقاب کیا، پچھلے ایک سال میں کورونا وبا کا بطور قوم متحد ہوکر مقابلہ کیا۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں