Jan 11, 2021

گلوبل نیوز پوائنٹ! اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ

میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر: مظفرآباد (سٹی ، ائرپورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 06، راولا کوٹ 04 اور خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 14، زیارت، قلات منفی 11، کوئٹہ منفی09 ، کالام منفی 08 ،دالبندین ،پارا چنار، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ منفی 06،نوکنڈی ،پنجگور اور ژوب میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



Sharing is caring!



یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں