Jan 11, 2021

فٹنس بحالی پروگرام کے لیے بابر اعظم اور شاداب خان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جب کہ کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم پیر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پریکٹس سیشن کرسکیں گے۔بابر اعظم انگوٹھے کی تکلیف سے نجات کے بعد نیوزی لینڈ میں ہلکی بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے،

اب باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کرکے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کریں گے۔شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے، لیگ اسپنر کو ڈاکٹر نے 6ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا، اس لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ بننا تو ممکن نہیں لیکن بحالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے 20فروری کو شروع ہونے والی پی ایس ایل میں کا حصہ بنیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں