Jan 11, 2021

بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ کے ملزمان کی اطلاع دینے پر انعام مقرر کردیا ہے، ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 20لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، دہ شت گردی کے واقعے میں 11 مزدور ق ت ل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ جس کے لیے حکومت نے ملزمان کی

اطلاع دینے پر انعام مقرر کردیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مچھ واقعے کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا دینے والے مظاہرین سے ایک مرتبہ پھر تدفین کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیر اعظم تدفین کے عمل میں شریک ہوں گے۔ مچھ میں ہونے والی شہادتیں اور جو ہزارہ برادری کو پچھلے کئی عرصے سے نشان ہ بنایا جا رہا ہے اس میں بین الاقوامی طاقتیں ملوث ہیں اور ہم نے چند مہینوں میں چار ایسے گروہ پکڑے ہیں جو شیعہ سنی فساد کرانے کے لیے شیعہ اور سنی علما کو ش ہید کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک گروہ اسلام آباد سے بھی پکڑا گیا جبکہ سرگودھا اور کراچی سے بھی گروہ پکڑے گئے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم جائے انہوں نے کہا کہ لواحقین کے جتنے مطالبات تھے وہ سارے منظور کر کے میں نے وزیراعظم کو رپورٹ جمع کرادی تھی لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ سمجھ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کو میں نے کہہ دیا ہے کہ وہ تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ کرے تاکہ ان 10 افراد کو شہ ید کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے اور اس سے پہلے ہمارے 7 جوانوں نے بھی جام شہ ادت ن وش کیا ہے۔



Sharing is caring!



یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں