Jan 11, 2021

گھر سے باہر جائیں تو خدشہ ہی رہتا ہے کہ خالی گھر میں چور نہ گھس جائیں اور قیمتی سامان نہ لے اڑیں لیکن اب کچھ چوروں نے ہی خالی گھر میں چوری ہونے سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ بتا دیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کچھ ’سابق چوروں‘نے بتایا ہے کہ اگر آپ گھر سے

باہر جا رہے ہوں تو ٹی وی چلا کر جائیں کیونکہ اگر گھر میں ٹی وی چل رہا ہو تو چور اس میں داخل نہیں ہوتے، وہ سمجھتے ہیں کہ مالک اندر موجود ہے اور جاگ رہا ہے.“ اس کے علاوہ سابق چوروں کے اس گروپ نے بتایا کہ ”چور ٹی وی کی آواز کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور کتے کے بھونکنے سے بہت خائف ہوتے ہیں. جس گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آئے اس گھر میں بھی چور داخل ہونے سے کتراتے ہیں.“ نوئیل ریزر نامی شخص جو پہلے چوری کرتا تھا، اب جرائم سے تائب ہو کر صحافی بن چکا ہے، اس کا کہنا تھا کہ ”سابق مجرم ہونے کی وجہ سے میں وہ تمام حربے جانتا ہوں جو لوگ اپنے گھروں کومحفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں. مضبوط تالے اور دیگر ایسے حربے اتنے کارگر ثابت نہیں ہوتے جتنا کہ گھر سے ٹی وی یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا موجود ہونا.



Sharing is caring!



یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں