Jan 12, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں بدترین شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچتے ہی ہم نے 18،19 دن کمروں میں گزارے جس کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کرسکے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 46 سالہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کا مزہ چکھنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

کہ نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے قبل ریگولر اوپنر فخر زمان کا بیمار ہونا بھی ٹیم کے لیے نقصان کا باعث بنا، ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کا دورے میں دستیاب نہ ہونا بالکل ایسا ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن نہ ہو۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں شکست پر مجھے اور ٹیم کو بہت مایوسی ہوئی تھی، میں یہاں قومی ٹیم کی کارکردگی اور حقائق پر بات کرنے آیا ہوں، نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں ہے۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے دورے میں ہم سے کہیں زیادہ اچھی کرکٹ کھیلی ، وہ ہم سے پہلے سے سیریز کھیلتے ہوئے آرہے تھے، سب کوچز کو کورونا کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں