کراچی (streamhours) نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی معیشت انڈے سے شروع ہوتی ہے اور لنگرخانے پر ختم ہو جاتی ہے ، جواب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا


کہ حافظ حمد ﷲ انڈے بھی کھائیں اور ڈنڈے کھانے کے لیے بھی تیار ہو جائیں ۔ اسی پروگرام میں دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان نے غلطی کی بار بار کہتے رہے کہ فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے فوج ذیلی ادارہ ہے وہ ہر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہوتا ہے ۔ اگر حکومت آئین کے اندر رہتے ہوئے فوج کو کوئی حکم دے گی تو فوج اس پر عمل کرے گی ۔









Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں