Jan 12, 2021
Jan 12, 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کے حق میں کیوں نہیں ؟ حیران کن انکشاف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اس وقت فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور
ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔نجی ٹی وی پروگراممیں بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ہم نیوز پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رہنماوں قمرالزمان
کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید احمد شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کان لیگی رہنما احسن اقبال کے سخت جملوں کے استعمال پر کہنا تھا کہ جو دوسروں کو سٹھیایا ہوا کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے۔ان کا دماغ گھوما ہوا ہے کیونکہ ان کے اپنے اوپر کیس بنایا ہوا ہے۔
Related
یہاں کلک کر کے شیئر کریں
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89