کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام پاکستانی محتاط ہو جائیں ، یہ خاتون کو ن ہے ؟ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی ۔۔۔گھریلو ملازمین کی طرف سے اہلخانہ کو نشیلا قہوہ یا زہریلا کھانا کھلا کر لوٹ مار کی خبریں ملتی رہتی ہیں اور اب شہر قائد میں اہلخانہ کو زہریلا کھانا کھلا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے والی مبینہ ملازمہ کی تصاویر بھی سامنے

آگئیں۔ ایک فیس بک گروپ میں پیغام اور مبینہ ملازمہ کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے خاتون صارف ” ر س” نے لکھا ” کراچی خاص طورپر گلشن کے رہائشیوں کیلئے عوامی پیغام ، گلشن اقبال کی مدراس سوسائٹی میں ہماری جاننے والی ایک فیملی نے اس ملازمہ کو آٹھ جنوری کو ملازمت پر رکھا ، اگلے ہی دن اس نے کھانا بنایا جو بچوں نے نہیں کھایا لیکن بد قسمتی سے اسی سہہ پہر کو والدین نے کھانا کھالیا، اس کے بعد وہ سو گئے اور ظہر، پھر مغرب ہوگئی، لیکن وہ نہ اٹھے تو انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انکشاف ہوا کہ انہوں نے زہر کھایا ہے ۔ خاتون خانہ دو روز تک انتہائی نگہداشت کی یونٹ (آئی سی یو) میں رہنے کے بعد چل بسیں ، بچوں کا والد زندہ رہا لیکن اس کی حالت ابھی بھی ٹھیک نہیں ۔ صارف نے مزید بتایا کہ اس ملازمہ نے تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی اشیاء چرائیں اور فیملی کو ایک زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ، ملازمہ کے ہاتھوں بنا کھانا لیبارٹری بھجوادیا گیا اور تحقیقات چل رہی ہیں لیکن ہر کسی کو چاہیے کہ ملازمائوں کی خدمات حاصل کرتے وقت ہوشیار رہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں