کیلیفورنیا (streamhours) معروف سماجی پلیٹ فارم واٹس ایپ کی تبدیلی اور نئی پالیسی کے بارے میں کئی دنوں سے افواہیں زیرگردش ہیں اور یہ بھی دعویٰ کیا جارہاہے کہ واٹس ایپ کی انتظامیہ نئی پالیسی کے تحت صارف کانام، موبائل نمبر، تصویر،چیٹس اور حتیٰ کہ لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مہیا کرے گا لیکن اب اس پر کمپنی کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور انہوں نے ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم کچھ افواہوں پر بات کرنا چاہتے ہیں اور یہ واضح رہے کہ ہم صارفین کے نجی پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (end-to-end encryption) کیساتھ کام کررہے ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے فیس بک پیج پر پالیسی اپ ڈیٹ سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری پالیسی اپ ڈیٹ سے آپ کے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ پیغامات کی رازداری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس سب کے باوجود پالیسی میں تبدیلی واٹس ایپ پر بزنس میسجنگ سے متعلق ہے جو کہ اختیاری ہے اور مزید شفافیت فراہم کرتی ہے کہ ہم کیسے ڈیٹا جمع اور استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی نے واضح کیا کہ واٹس ایپ آپ نے نجی پیغامات یا کالزنہیں سن سکتا اور نہ ہی فیس بک یہ کرسکتاہے ۔ واٹس ایپ یہ بھی نہیں دیکھ سکتا کہ کون کسے کال یا میسج کررہاہے ۔واٹس ایپ آپ کی شیئرکی گئی لوکیشن دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی فیس بک ۔واٹس ایپ کے رابطوں کی تفصیلات بھی فیس بک کیساتھ شیئر نہیں کرتا۔واٹس ایپ گروپ پرائیویٹ ہی رہیں گے ۔آپ اپنے پیغامات غائب ہونے کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ اپنا ڈیٹا خود ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا تھاکہ آن لائن خریداری کرنیوالے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ، فیس بک کی مدد سے لوگ اپنی اشیاءدکھاتے اور بیچتے ہیں، اسی طرح اب کچھ لوگ اپنی مصنوعات واٹس ایپ پر بھی پیش کرسکیں گے تاکہ لوگ دیکھ کر خریدسکیں۔ اگر آپ دکاندار سے رابطہ کرتے ہیں توآپ کی یہ ساری کارروائی پرسنلائز کی جاسکتی ہے ، اس طرح کے فیچرز اختیاری ہیں اور اگر کوئی صارف ان فیچرز کو استعمال کرے گا تو اسے بتایاجائے گا کہ ان کا ڈیٹا کس طرح فیس بک کیساتھ شیئرکیاجائے گا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں