Jan 13, 2021

نئی دہلی(streamhours) بالی ووڈ کے عظیم فنکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کی اہلیہ مانیتا دتہ کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہیں۔ مانیتا دتہ (Maanayata Dutt) نے حال ہی میں اپنی ان تصاویر کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی تھی، جو اب انٹر نیٹ پر چھاچکی ہیں۔ مانیتا دتہ کے ذریعہ شیئر کی

گئی تصویریں انسٹا گرام پر بے حد پسند کی جارہی ہیں۔ ان تصویروں کو اب تک لاکھوں لائکس بھی مل چکے ہیں۔ تصویروں میں لوگ کمنٹس کرکے مانیتا دتہ الیکٹرانک میڈیا کی حقیقت کی خوبصورتی کی جم کر تعریف کر رہے ہیں.مانیتا دتہ انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ ترین تصاویر یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر مانیتا کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں، اس وجہ سے ان کے شیئر کرتے ہی ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہیں۔واضح رہے کہ مانیتا دتہ ایک مشہور اداکارہ بھی رہ چکی ہیں، لیکن سنجے دت کے ساتھ شادی کرنے کے بعد سے وہ پردے سے دور رہنے لگی ہیں۔ی الحال مانیتا دتہ سنجے دت کے پروڈکشن ہاوس کی سی ای او ہیں۔مانیتا دتہ اور سنجے دت کی پہلی ملاقات تب ہوئی، جب سنجے دت نے مانیتا دتہ کی سی گریڈ فلم لورس لائک اس کے رائٹس خرید لئے۔ اس فلم سے متعلقہ میٹنگ کے بعد مانیتا سیدھے ہی سنجے دت سے ملنے جانے لگیں۔اس کے بعد سنجے دت اور مانیتا دتہ کی فون پر باتیں ہونے لگیں اور دونوں قریب آگئے۔سال 2008 میں سنجے دت نے گوا میں مانیتا دتہ سے شادی کرلی اور موجودہ وقت میں دونوں دو بچوں کے والدین ہیں



Sharing is caring!



یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں