Jan 14, 2021

Jan 14, 2021

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے چند سال قبل آرٹ اور موسیقی میں دلچسپی کے باعث شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا اور اب ان کے مداحوں کی اکثریت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن نوال کس کی فین ہیں یہ ان کے مداح ضرور جاننا چاہیں گے۔ایک ویب ٹی وی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جب نوال سعید سے سوال کیا گیا

کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔اداکارہ نے ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے

والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔نوال سعید کا کہنا تھاکہ ’میں ماہرہ خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ماہرہ کے علاوہ فوادخان کے ساتھ بھی کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں‘۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں