اسلام آباد( streamhours ) معروف صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات کے لیے ان لوگوں نے راضی کر لیا ہے جو کہتے تھے کہ مولانا کے بغیر حکومت اور سیٹ اپ مکمل نہیں ہوتا، انہی لوگوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دوبارہ انتخابات ہوجائیں اور پھر بھی ممبر قومی اسمبلی نہ بن سکیں تو پھر کیا کرے گیں جس کے بعد مولانا کی سٹریٹجی تبدیل ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مولانا کو یقین دلایا گیا ہے کہ پہلے آپ کو سینیٹر بنایا جائے گا اور پھر اگر پی ڈی ایم جماعتوں کی سینیٹرز کی تعداد حکومتی تعداد سے زیادہ ہوگئی تو پھر آپ کو چیئرمین سینیٹ بنا دیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں کافی متحرک پائے جارہے ہیں کیونکہ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ آپ کے بنا کچھ ممکن نہیں ، پہلے سینیٹر اور پھر چیئرمین سینیٹ آپ کو بنا دیا جائے گا۔


رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پھر ہاتھ ہو جائے گا، اگر مولانا سینیٹر بننے میں کامیاب ہوگئے تو پھر وہ پارلیمنٹ کا حصہ ہونگے اور انکے ہاتھ موقع آجائے گا وہاں پر شور مچانے کا، یہی وجہ ہے کہ مولانا نے اب فرنٹ فُٹ پر آکر کھیلنا شروع کر دیا ہے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں