کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے تین کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس شامل ہیں،ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989 جبکہ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔


ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں،افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں