Jan 14, 2021

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، 31 سالہ صوفی ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کے سپر سمیش ٹورنامنٹ میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔
‏نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے،یہ ان کی چھٹی ٹونٹی ٹونٹی سنچری تھی،سوزی بیٹس اور ایلیسا ہیلی نے ویمن ٹونٹی ٹونٹی میں 5،5 سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔

ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے رن ریٹ سے حاصل کیا اور اوٹاگو کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ‏واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا جنوبی افریقہ کے خلاف 38 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا 11 برس پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں