لاہور(streamhours ) فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت، تحریک انصاف نے اعتراف کر لیا، ذمہ داری کس پر ڈال دی گئی؟ ڈان نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔


تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں دائر جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’’ عمران خان کی تحریری ہدایت کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی دو امریکی کمپنیوں نے کوئی فنڈز غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے ہیں تو اس کی ذمہ داری ان کمپنیوں کا انتظام سنبھالنے والے ایجنٹس پر عائد ہوتی ہے‘‘۔



ڈان نیوز کی اس خبر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔ کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔ (فوج جانتی ہے کہ) سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔ 19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں انشاءاللّہ‘‘۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں