Jan 14, 2021

Jan 14, 2021

پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والے ایل ای ڈی بلب کتنے نقصان دہ ہیں؟جان کر آپ اسے خریدنے سے توبہ کر لیں گے ۔۔۔ایک تحقیق میں ماہرین نے ایل ای ڈی بلب سے پہنچنے والے نقصان اور تکلیف کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب کے بے پناہ ٹمٹانے کے

باعث لوگوں میں سردرد کی شکایت عام بہتہوتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی ایکسز یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کیا جس میں کہا گیا کہ صرف 20 منٹ تک ہی یہ بلب جلانے سے گھر میں بیٹھے لوگوں کا سر چکرانے لگ جاتا ہے۔ اس حوالےسے ماہرین نے کہا کہ عام طور پر ٹیوب لائٹس ٹمٹماہٹ کے ساتھ 35

فیصد تک مدھم ہوجاتی ہیں جبکہ ایل ای ڈی بلبس 100 فیصد تک مدھم ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایل ای ڈی بلب کی ٹمٹماہٹ روایتی بلبوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہی تمام تر وجوہات کی وجہ سے جن افراد کی آنکھوں کو ٹمٹماہٹ برداشت نہیں ہوتی ان کے سر میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں

یہاں کلک کر کے شیئر کریں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں