اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلورے اعظم سواتی نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم ختم کر دیا گیا ہے، اب ملازمین کو اوور ٹائم نہیں ملا کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلورے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹارگٹ اس ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے جو کہ پچھلے پچاس سالوں سے خسارے میں چل رہا ہے، ہم کوئی بھی ریلوے کی زمین نہیں بیچیں گے۔


اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ قبضہ مافیا اکیلے نہیں بلکہ ریلورے افسران اور ریلورے پولیس کے افسران کو ساتھ ملا کر ریلوے کی زمین پر قبضے کرتے ہیں، اب کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے، اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی تھی ، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ محکمہ ریلوے ستر کروڑ کے لگ بھگ اوور ٹائم ادا کر رہا ہے۔


اعظم سواتی نے مزید کہا کہ اب نہ ریلوے کی یونینز کی بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی کسی کی بات سنیں گے، ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائے گے۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں