Jan 14, 2021
Jan 14, 2021
سرگودھا کے قبرستان میں ہزاروں ’نیولوں ‘نے بسیرا کر لیاہے جس کے باعث شہری دن میں بھی قبرستان آنے سے گھبراتے ہیں ، نیولے تدفین کے بعد مردے کا گوشت کھا جاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی قبرستان میں نیولوں نے بسیرا کر لیاہے جو کہ مردے کی تدفین کے دس سے پندرہ منٹ کے بعد یک دم اکھٹے
ہوتے ہیں اور قبر میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے بعد وہ مردوں کا گوشت کھا جاتے ہیں ،قبرستان کی انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو اہل علاقہ نے خود ہی اس سے نمٹنے کی ٹھانی اور قبرستان میں مختلف جگہوں پر پنجروں میں گوشت ڈال کر رکھ دیاہے جس کے باعث انہوں نے اب تک 15سے 20کے درمیان نیولوں کو پکڑ لیاہے اور
انہیں شہر سے باہر چھوڑ آئے ہیں جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں نیولے قبرستان میں موجود ہیں ۔
Related
یہاں کلک کر کے شیئر کریں
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89