لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمالہ طارق کو ذاتی عناد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری کشمالہ طارق سے گفتگو ہوئی انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے نجی ٹی وی چینل کو ہتک عزت کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں، پاکستان میں ایک ایسی عورت کا جینا محال ہے جس کے بچے ہوں لیکن انکے ساتھ شوہر نہ ہو۔


مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق نے مجھے بتایا کہ یہ سارا ڈرامہ اس لیے بنایا جارہا ہے تا کہ مجھے چپ کرایا جاسکے ، جس چینل کو انہوں نے نوٹس بھجوایا وہ حکومت کے اکفی قریب سمجھا جاتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ میں خواجہ آصف کو کتنی رقم بھیجی گئی، لیکن اگر یہ دیکھا گیا تو پھر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کچھ سال قبل کشمالہ طارق کے اکاؤنٹ سے کس کس کو پیسے بھیجے گئے اور کتنے بھیجے گئے۔


مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اس لیے کیا جارہا تاکہ کشمالہ طارق کی ذات پر کیچڑ اچھالا جائے، کیونکہ وہ اپنی زندگی کو بہت خوشی سے گزار رہی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں شادی کی ہے، وہ تمام الزامات ککی تردید کر رہی ہیں۔ مبشر لقمان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں