لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ، ملک میں پہلی جمادی الثانی کل بروز جمعہ ہوگی ، اعلان پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کی بجائے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کیا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے ، یکم جمادی الثانی کل بروز جمعہ ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مفتی عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس دوران جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے شہادتیں موصول کی گئیں۔


شہادتیں موصول کرنے کے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی کی پہلی تاریخ بروز جمعہ 15 جنوری کو ہوگی ۔


ٓ







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں