اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیکسٹائل فرم نے امریکہ میں مینو فیکچرنگ پلانٹ خرید لیا۔ وزیراعظم کےمشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے اس حوالے سے قوم کو خوشخبری سنائی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےایک پیغام میں عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی فرم کا امریکہ میں پیداواری پلانٹ خریدنا اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عبدالرزاق داؤد کا

کہنا تھاکہ ”آرٹسٹک ملینئرز نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں یہ مینوفیکچرنگ فیسلیٹی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کو ملک سے نکل کر دنیا میں اپنے کاروبار کو پھیلانا چاہیےپاکستانی کمپنیاں اپنے کاروبار کو جتنا دنیا میں پھیلائیں گی ،اتنا ہی عالمی مارکیٹ میں ہمارا حصہ بڑھے گا۔ میں آرٹسٹک ملینئرز کو اس پلانٹ کے حصول پر مبارکباد دیتا ہوں اور اس کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔“


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں