اسلام آباد(streamhours) وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔ یہ سال میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر ہوگا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا

کہ سال 2021 کا سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اور مشینوں کیلئے گیم چینجر سال ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہو جائیں گے۔ کم از کم دنیا کے 2 بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان خود کفیل ہو رہا ہے، بہت جلد ہم ڈائلیسز مشین بنائیں گے، صنعتیں بحال ہوں گی تو روزگار بھی ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک کارز آنے کے بعد انجن ٹھیک کرنیوالے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ الیکٹرک کارز کی مرمت کے حوالے سے لوگوں کو تربیت دیں گے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں