نئی دہلی (streamhours) بھارت کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی مردوں کو پلاسٹک بیگ (شاپر) قرار دینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئنکل کھنہ کی ایک ویڈیو شیئر کر دی اور ساتھ لکھا کہ ٹوئنکل نے


ناظرین کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا ، یہ ٹویٹ وائرل ہو گئی تو ٹوئنکل کھنہ بھی میدان میں آگئیں اور کہا اگر اس ویڈیو کی وجہ سے تب مجھ پر تنقید نہیں ہوئی تو آپ اب اس چیز کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسا ہو جائے ۔ یاد رہےکہ کافی سال پہلے اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انکی والدپ ڈمپل کپاڈیہ کہتی تھی کہ انہیں کسی مرد کی ضرورت نہیں ، شاید اسی وجہ سے انکے ذہن میں یہ بات بھر گئی تھی ۔ ٹوئنکل نے کہا تھا کہ مرد ہونا اچھی بات ہے بالکل ایسے جیسے آپ کے پاس کوئی اچھا ہینڈ بیگ یعنی پلاسٹک بیگ ہے ۔ مگر اب ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے میں ایسے لوگوں کے ساتھ پلی بڑھی شاید اس وجہ سے تب میرے یہ احساسات خیالات تھے ۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں