اسلام آباد( streamhours ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 10 رہنماء ایسے ہیں جو کہ اپنے ہی رہنماؤں یعنی عبد الحفیظ شیخ اور ندیم بابر کو ووٹ نہیں دیں گے، ان لوگوں کا وفد سے میری ملاقات ہوئی ہے، اس کے علاوہ ایک نام ایسا بھی ہے جو کہ بالکل غیر سیاسی ہے اسے بھی ووٹ نہیں دیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جو دورہ لاہور کرنے جا رہے ہیں وہ بھی اسی لیے ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بندے توڑیں جائیں کے پی کے میں بھی انکے 18 ارکین اسمبلی نے سودا کیا تھا لیکن جو بھی ہو ، آصف زرداری اور نواز شریف سے بڑا خیریدار کوئی بھی نہیں ہے۔


عمران خان کو ڈر ہے جیسے کے پی کے میں انکے ساتھ واردات ہوئی تھی ایسے ہی پنجاب میں بھی نہ ہوجائے، اسکی وجہ یہ بھی ہے جو لوگ عمران خان مسلط کرنا چاہ رہے ہیں وہ بالکل غیر سیاسی ہیں، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں اور انکا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں