لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی طاہر ملک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کچھ روز قبل محمد علی دُرانی شہباز شریف کے پاس خاص پیغام لے کر گئے تھے، وہ ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت دورہ لاہور پر تھے، انہوں نے یہ پیغام دیا کہ کہیں نہ کہیں پرویز خٹک کا چانس موجود ہے۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے نام شہباز شریف کے سامنے رکھے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں، اس وقت اِن ہاؤ س تبدیلی کے تحت پرویز خٹک کو وزیر اعظم بنائے جانے کا کافی امکان تھا۔


طاہر ملک نے مزید دعویٰ کیا کہ محمد علی دُرانی نے شہباز شریف سے چوہدری نثار کے لیے مدد طلب کی، پرویز خٹک بھی تیار ہوگئے تھے کہ انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے لیکن عین موقع پر نواز شریف نے مزاحمت کر دی اور گیم بگڑ گئی، نواز شریف نے صاف الفاظ میں بتا دیا کہ چوہدری نثار کا ساتھ نہیں دے سکتے اس لیے یہ پلان آگے نہیں بڑھ سکا ۔


طاہر ملک کا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :





Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں