اسلام آباد( streamhours ) اپوزیشن اتحاد کو ایک اور دھچکا! بلاول بھٹو نے نازک وقت میں انتائی اہم فیصلہ کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کرنا تھی تاہم اس موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے انتہائی اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں شرکت سے معذرت کر لی گئی ہے، بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ وہ 19 جنوری کو احتجاج میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑا گیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ’’اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!‘‘.







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں