لاہور(streamhours ) وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں سب کو وارننگ دی اس دوران ندیم افضل چن درود شریف کا ورد کرتے رہے اور جب وہ پی پی رہنماء سے ملے تو کابینہ اجلاس کے متعلق کوئی بات نہ کی البتہ وہاں صرف اتنا کہا کہ وزیر اعظم غصے میں ہیں، اور اسکے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق بارہ جنوری کے کابینہ اجلاس کے بعد ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے اور اانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیجتے ہوئے تمام تر مراعات واپس کر ڈالیں ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام کابینہ اراکین کو وارننگ دی گئی اور کہا گیا کہ جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ اپنی چھٹی سمجھے۔


اجلاس کے بعد جب ندیم افضل چن مصطفیٰ نواز کھوکھر کے گھر تاجی کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گئے ، وہاں پر اظہار تعزیت کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان غصے میں ہیں ، لیکن استعفے کا نہیں بتایا ۔


دوسری جانب کابینہ اراکین میں سے بہت سے رہنماء اس لیے متحرک ہوگئے ہیں کہ عمران خان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ وہ استعفیٰ نہ دیں ، عمران خان کو استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور انہوں نے اسے پڑھ کر سائیڈ پر رکھ دیا ہے البتہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ استعفیٰ منظور کرنا ہے یا نہیں ۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں