اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔


جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور کر لیا ہے۔ ندیم افضل چن نے 3 روز قبل اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ ارسال کرتے ہوئے ساری مراعات چھوڑ دی تھیں ۔


وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفا منظور کیا گیا،ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا.


وفاقی وزراء اس کی کوشش کر رہے تھے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی صورت ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور نہ کریں تاہم وزیر اعظم عمران خان نے آج ندیم افضل چن کے استعفے کو منظور کر لیا ہے۔

استعفیٰ دینے کے بعد ندیم افضل چن نے قریبی دوستوں کو بتایا تھا کہ اب وہ عہدے پر نہیں رہے گے لیکن تحریک انصاف کا حصہ رہے گے، وہ تحریک انصاف کو خیر باد نہیں کہہ رہے ، اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں