لاہور(streamhours) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں جوڑ توڑ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا، وزیراعظم عمران خان کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الٰہی اور عثمان بزدار باہمی مشاورت سے حکمت عملی اپنائیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔


وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات کے جوڑ توڑ کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ملکر باہمی مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔








Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں