اسلام آباد( streamhours )وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور قیمتوں کے اضافے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


وزیراعظم عمران خان کو کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملک بھر میں 609 پٹرول پمپ سیل کیے گئے۔45 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔سیل کیے گئے پٹرول پمپوں کو 7 دن میں اصل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


دستاویزات جمع نہ کرانے پر کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق دستایزات جمع نہ کرانے پر کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ ناقص کوائلٹی کا اسمگلڈ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا تھا۔


پٹرول پمپ مالکان سے تیل کی خرید و فروخت کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔7 روز میں جواب نہ دینے کی صورت میں جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈان کی ہدایت کی تھی۔اسمگلڈ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180 ارب کا نقصان ہوا۔







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں