اسلام آباد( streamhours ) سینئر صحافی حامد میر اور سلیم صافی نے موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ۔


تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کی قومی ائیر لائن کے طیارے کو کو ملائیشیا میں تحویل میں لے لیا گیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’کبھی برطانیہ میں پاکستان کے بنک میں موجود پاکستانیوں کی رقم براڈ شیٹ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے کبھی ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اتار کر طیارہ تحویل میں لے لیا جاتا ہے پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے جو اس ذلالت پر افسوس کرے وہ ملک دشمن قرار پاتا ہے‘‘۔



سلیم صافی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔۔جس قدر سونامی سرکارنےعالمی سطح پرپاکستان کورسوا کیا،ماضی کی کسی حکومت نےنہیں کیا۔پاکستان کی اس حالت زار کا نہایت دکھ ہےلیکن ضمیرمطمئن ہے کہ دباو کے باوجوداس منحوس تبدیلی کوبرپاکرنےکی گناہ میں شریک جرم نہیں ہوا۔ واضح رہےکہ یہ واقعہ مہاتیر کےملائشیا میں ہوا۔‘‘







Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں