لاہور(streamhours ) وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے، لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن کی مالی خود مختاری اور مصالحتی کونسل کے مکینزم کے حوالے مجوزہ تجاویز وزیر اعلی کو پیش کر دی گئی ہیں۔


اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو ہدایات دیں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے،انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا۔


وزیر اعظم عمران خان کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے،لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے،پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوں میں وزٹ کریں، پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی، اہم پوزیشنز پر ایماندار افسران تعینات کرنے کا اثر گراس روٹ تک جاتا ہے۔ پنجاب میں تمام تعیناتیاں صرف میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں تا کہ لوگوں کی انصاف تک حقیقی رسائی ممکن ہو سکے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے تو چھوٹے جرائم پیشہ عناصر کے لئے یہ سبق ہو گا،قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔


وزیراعظم کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئ جی پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔






Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/mymetrom/public_html/wp-content/themes/pinblog-urdu/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں